شوگر کے مریضوں کی تعداد 33 ملین ہوگئی، ڈاکٹر عاطف حفیظ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 33 ملین افراد شوگر کے مریض میں مبتلا ہیں ۔ سن دو ہزار میں یہ تعداد صرف پانچ لاکھ تھی ۔
پاکستان میں شوگر کے نئے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ نئے مریضوں کی عمر 25 سے 30سال کے درمیان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ٹاؤن میں زیا بیطس سے آگاہی کے لئے واک کے موقع پر گلشن اقبال ٹان کے منتخب نمائندوں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گلشن اقبال ٹان کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبداللہ متقی جنرل فزیشن اور یوسی 7 صفورا ٹان کے چیئرمین ڈاکٹر سید ریحان احمد اور یوسی چیئرمین فیاض الہدی نے بھی خطاب کیا جبکہ الخدمت فانڈیشن کے تعاون سے گلشن ٹان کے ملازمین کو مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔