شہری کی ٹارگٹ کلنگ،کالعدم تنظیم کے 3ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے انچولی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں تین ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔۔۔
ملزمان منظر عباس، آصف حیدر زیدی اور منور کو انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جاتا ہے ، ملزمان نے 13 نومبر کو انچولی میں ابو ہاشم نامی شہری کو قتل کیا تھا، ملزمان سے دیگر ساتھیوں کی معلومات کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔