انارکلی سوسائٹی میں پانی کی بندش، رہائشی اذیت کا شکار

انارکلی سوسائٹی میں پانی کی بندش، رہائشی اذیت کا شکار

کراچی (پ ر) انارکلی سوسائٹی کے مکین گزشتہ چھ ماہ سے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی بندش کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں، جس کا براہ راست فائدہ ٹینکر مافیا کو پہنچایا جارہا ہے ۔

اس حوالے سے مقامی رہائشی فرحان شمیم نے بتایا کہ عزیز آباد نمبر2 خصوصاً انارکلی سوسائٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مقامی واٹر بورڈ کے اہلکار گزشتہ چھ ماہ سے عوام الناس پریشان کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ علاقے میںفلور مل اور دیگر کارخانوں کو بدستور پانی کی فراہمی جاری ہے جبکہ عام رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے واٹر بورڈ کے ذمہ داران اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ عوام کے ساتھ روا رکھے جانے ناروا سلوک میں ملوث اہلکاروں کا احتساب کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں