ناپا کا ریڈیو ڈرامے کی کھوئی ہوئی روایت زندہ کرنے کااعلان
کراچی(این این آئی)نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)ماضی میں سماعتوں کے ذریعے تفریح طبع کی دل آویزروایت ریڈیو ڈرامہ کودوبارہ زندہ کرے گا۔ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس آوازریڈیوتھیٹرکے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کررہا ہے ۔۔
جس میں کئی مراحل کے بعدمختلف رائٹرزکے انتخاب عمل میں لایا جاچکا ہے ،اور ابتدا میں 20منٹ دورانیے کے 6ڈرامے لکھوائے جاچکے ہیں۔اگلے مرحلے میں ان ڈراموں کے پس منظرمیں چلنے والے میوزک کی ریکارڈنگ ہے ۔ناپا کی ہیڈآف تھیٹراورآرٹسٹک ڈائریکٹر آفرین سحرکہا کہ آواز ریڈیو تھیٹرپرعرصہ 4سال سے کام ہورہا تھا،تاہم اب عملی طورپراس کے لیے 6ڈرامے منتخب کیے جاچکے ہیں، جوکسی بھی ناول یا کسی دوسری تحریر سے ماخوذ نہیں ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ اس ریڈیو تھیٹرکے لیے کوئن میری یونیورسٹی آف لندن،انگلش اسپیکنگ یونین اوربرٹش قونصل کا اشتراک ناپا کے ساتھ شامل ہے ۔