ڈی ایچ اے ملازمین کی درجہ بندی کرکے فہرست طلب

ڈی ایچ اے ملازمین کی درجہ بندی کرکے فہرست طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر ملازمین کی درجہ بندی کرکے فہرست طلب کرلی ہے ۔۔

 تفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار ندیم شیخ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملازمین 20 سے 25 برسوں سے ملازمتوں پر کام کررہے تھے ، ڈی ایچ اے حکام نے مختلف اوقات میں 200 سے شائد ملازمین کو برطرف کیا گیا، بیشتر ملازمین گریڈ ایک سے 10 کے ہیں، ملازمت ختم ہونے کے بعد انکی زندگی مشکل ہوگئی ہے ۔ ڈی ایچ اے حکام نے عدالت میں جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے ، کانٹریکٹ ختم ہونے پر ملازمین کے کانٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں