محتسب نے سرکاری محکموں کیخلاف مزید شکایات حل کرادیں

محتسب نے سرکاری محکموں کیخلاف مزید شکایات حل کرادیں

کراچی (آن لائن)اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون مسمات نجمہ آراء نے سب انسپکٹر سرجانی ٹاؤن پولیس اسٹیشن چوہدری افضل کے خلاف صوبائی محتسب کے دفتر میں درج شکایت میں الزام عائد کیا تھا۔۔

 کہ سب انسپکٹر چودھری افضل کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4-B میں واقع انکے پلاٹ L-65 پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ شکایت کے باوجود انکا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے ۔ صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے درخواست دہندہ خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کو طلب کرکے معاملے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور معاملے کے فوری حل کی ہدایت دیں۔ جس کے بعد درخواست گزار کے پلاٹ کو واگزار کروالیا گیا۔ دوسری جانب گلبائی کراچی کے رہائشی محمد اقبال نینی کی سائٹ ایریا میں انکے پلاٹ نمبر S-101 پر سیوریج کا پانی جمع رہنے کے خلاف درج شکایت بھی حل کردی گئی۔ درخواست دہندہ محمد اقبال نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیوریج نالے کی بندش کے باعث انکے پلاٹ پر مسلسل سیوریج کا پانی جمع ہورہا ہے جس سے انکی فیکٹری کی بنیادوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارہ انکے مسئلے کی کوئی شنوائی نہیں کررہا ہے ۔ صوبائی محتسب کی ہدایت پر اسٹیٹ انجینئر (بی اینڈ آر) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ متعلقہ جگہ کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں