جامعہ کراچی : 16506 ڈیفالٹر طلبہ 2 ارب 10 کروڑ سے زائد روپے کے نادہندہ

جامعہ  کراچی  :  16506 ڈیفالٹر  طلبہ  2 ارب  10 کروڑ  سے  زائد  روپے  کے نادہندہ

کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے صبح وشام کے پروگرامزکے ڈیفالٹرطلباوطالبات کے حوالے سے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہ اجلاس۔۔

 میں شیخ الجامعہ کوبتایا گیا کہ2020 تا2024 ء صبح وشام کے پروگرامزکے تقریباً 16506 طلبہ پر 2101.5 ملین روپے واجب الاداہیں جبکہ اس میں ایم فل/پی ایچ ڈی اور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے ریسرچ اسکالرز شامل نہیں ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایوننگ پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی، رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم،رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب، رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اورناظم مالیات سید جہانزیب نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے ڈیفالٹر طلبہ کی تعداد اور اتنی بڑی رقم کی عدم ادائیگی پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ڈیفالٹر طلبہ کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ دینے اور ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے کی سفارش کی۔علاوہ ازیں اجلاس میں فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے فارغ التحصیل طلبہ کی انرولمنٹ / ڈگری منسوخ کرنے کی تجاویزبھی زیر غورآئیں۔تفصیلات کے مطابق مارننگ پروگرام کے طلباوطالبات کو 22,575 فیس واؤچرز جاری کئے گئے جبکہ 13205 طلباوطالبات نے اپنی فیسیں اداکی اور 9370 طلبہ تاحال نادہندہ ہیں۔ مارننگ پروگرام کے 1558.87 ملین روپے سے زائد واجب الادافیسوں میں سے تاحال صرف567.32 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں