انتشار پھیلانے والوں کو قانونی نکیل ڈالنا ہوگی،شاداب رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور کشید گی کو ختم کرنے کیلئے جمہوری وآئینی راستہ استوار کیا جائے ۔۔
ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار،فرقہ واریت اور دہشتگردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کا ہاتھ ملوث ہے ،ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرناہوگا،حکومت عوام سے کئے گئے وعدے مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کو پورا کرے ،حکومتی مہنگائی کم کرنے کے دعوؤں کا عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔محمد شاداب رضا نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ صدر بیلا روس کا دورہ پاکستان ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں اور حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان سنی تحریک ملک میں عدل وانصاف کی بالادستی معاشی استحکام اور عوام کے مسائل کا حل چاہتی ہے،انتشار پھیلانے والوں کو قانونی نکیل ڈالنا ہوگی۔