سی پی او میں سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب

سی پی او میں سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کلچر ڈے کی تقریب میں شریک تمام سینئر پولیس افسران، سی پی او اسٹاف و دیگر مہمانان گرامی سمیت میڈیا برادری کو خوش آمدید کہتا ہوں، گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ کلچر ڈے منانا سندھ پولیس کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ، سندھ کلچر کی شناخت امن،برداشت اور مہمان نوازی سے ہے جبکہ سندھ دھرتی کو امن سے ہی منسوب کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں