سائیگاؤں ویلفیئر کا مستحقین کیلئے مفت طبی سہولتوں کااعلان
کراچی(سٹی ڈیسک)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن شعبہ تعلیم کی سربراہ نصرت سلطانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خواتین کانفرنس کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر انہوں نے رضا کاروں ، سرپرست اعلیٰ رضیہ سلطانہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کانفرنس کی کامیابی انکی انتھک محنت کی مرحون منت ہے ، آئندہ بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ فعال کردار ادا کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ محمدی ویلفیئر کے تحت ، سائیگاؤں ویلفیئر کے تعاون سے مفت طبی کیمپ 22دسمبر کو سیف المری گوٹھ سیکٹر8 سرجانی ٹاؤن میں ہوگا،جہاں ماہرین مریضوں کامعائنہ،دوائیں فراہم کریں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کا بھی معائنہ ہوگا اور اس کے ساتھ کی نظر کے چشمے بھی مفت دیے جائیں گے ،مستحق مریضوں کی موتیا ودیگر آپریشن کیلئے کیمپ پر رجسٹریشن بھی پالیسی کا حصہ ہے ۔علاوہ ازیں سائیگاؤں ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی نے کہاکہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ، ہڈی وجوڑ کے مریضوں کیلئے بھی ڈاکٹر کیمپ پر موجود ہوں گے ۔