قوم کو کسی دہشت گرد تنظیم کے حوالے نہیں کرسکتے ،شازیہ مری

قوم کو کسی دہشت گرد تنظیم کے حوالے نہیں کرسکتے ،شازیہ مری

سانگھڑ (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قیادت نے جو جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی،پیپلز پارٹی نظریاتی سوچ کا نام ہے۔۔۔

پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے پہلے دن سے ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور اور سوچ کے ساتھ ہیں ،ہمارے کارکنوں نے ملک وقوم کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ،ہم کسی بھی صورت میں اس ملک یا قوم کو کسی دہشت گرد تنظیم یا سوچ رکھنے والے چند لوگوں کے حوالے نہیں کرسکتے ،ہم جمہوری لوگ ہیں،کسی بھی پارٹی کو ختم کرنے یا اس پر پاپندی کا سوچ بھی نہیں سکتے مگر کسی کو یہ بھی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ چند سو لوگوں کے ساتھ اسلحے کے زور پر اسلام آباد کو فتح کرنے کے لئے آجائے ، ہم نے بھی احتجاج کیا ، قائد عوام کو کالے قانون کے تحت پھانسی دے دی گئی ،ہم نے عدالت میں کبھی توڑ پھوڑ نہیں کی ، خود کو آگ لگائی مگر ملک کی کسی بھی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا،جب بھی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے یا کوئی بین الاقوامی شخصیت اسلام آباد آتی ہے تو پی ٹی آئی والے دارالحکومت پر حملہ آور ہوجاتے ہیں ، ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ہیں مگر پھر بھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دریا سے چھ کینال نکالنے کی شدید مخالفت کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں