ویمن یونیورسٹی میں 5روزہ کپیسٹی بلڈنگ تربیتی ورکشاپ شروع

 ویمن یونیورسٹی میں 5روزہ کپیسٹی بلڈنگ تربیتی ورکشاپ شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 5روزہ کپیسٹی بلڈنگ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔

آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد فیصل آباد کے نمایاں تعلیمی اداروں کے منتظمین کی انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے ۔ورکشاپ میں جی سی ویمن یونیورسٹی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے30انتظامی سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ پانچ جامع ماڈیولز پر مشتمل یہ ورکشاپ انتظامی مہارت کے کلیدی پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے جن میں انتظامی و باہمی مہارتیں، قیادت کی حکمت عملی و پالیسی، کاروباری روابط، مالی انتظام، اور خریداری کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز)ورکشاپ کی کنوینیر ہیں جبکہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر حرا منیر نگران کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ ہم فکلیٹی اور سٹاف ونگ بنائیں گے اور ان کی تربیت کا جب بھی جہاں بھی موقع ملا اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے ،سیکھنا انسان کی ضرورت بھی ہے اور اس کی فطرت میں بھی شامل ہے اس لئے اس کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں