میرپورماتھیلو:اسکول پر عدالتی چھاپہ،حالت بہتر بنانے کی مہلت

 میرپورماتھیلو:اسکول پر عدالتی چھاپہ،حالت بہتر بنانے کی مہلت

میرپورماتھیلو،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) قادرپور کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز اسکول پر سیشن جج کی جانب سے اچانک چھاپہ مارا گیا۔

اسکول کی چار دیواری اور بیت الخلا نہ ہونے پر سیشن جج نے اسکول عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے سے استفسار کیا کہ گرلز اسکول میں وا ش روم کیوں نہیں ، فنڈز کہاں ہیں،کیا تمام فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ،ایک ٹیچر تین سال سے غیر حاضر ہے ، عملے نے سیکریٹری تعلیم کو آگاہ کیوں نہیں کیا، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سیشن جج نے کہا کہ کیوں نہ آپ لوگوں پر ایف آئی آر درج کروادی جائے ، اپ بولتے ہیں سب کچھ ٹھیک ہے ۔ سیشن جج نے دس روز کی مہلت دیتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو تمام چیزیں درست کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس روز بعد دوبارہ وزٹ کریں گے۔ لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری و روپوش 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ و چھینی جانے والی 6 موٹرسائیکلیں، بغیر دستاویزات موٹرسائیکلوں کے فریم اور 2 مسروقہ ایکو ساؤنڈ کی مشینیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میرپورخاص میں پولیس نے بڑی کارروائی کرکے جانوروں کو نشے کا انجکشن لگا کر بیہوش کر نے کے بعد مالک سے سستے داموں خریدنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں میں مصرور احمد ، ندیم بھٹی ، عرفان بھٹی شامل ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میرپورخاص مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے جانوروں کو نشے والا انجکشن لگا کر اُنکے مویشی کو بیہوش کر کے سستے داموں خریدی میں ملوث ہیں۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق ضلع بدین میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 12ملزموں کو گرفتار اور ان سے گٹکا، 280 گرام چرس، دیسی شراب برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں