موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

موبائل سنیچر و موٹر سائیکل  چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نادر آباد پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق چوکی نادر آباد پولیس نے اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 2 رکنی عدنان موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ عدنان اور وقاص کو گرفتار کر کے ملزمان سے 4 موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں، 2 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موبائل فون سنیچینگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں