خسرہ بے قابو، رواں ہفتے 3بچوں کی زندگیاں نگل گیا
محراب پور(نمائندہ دنیا )نوشہرو فیروز اور خیر پور اضلاع کے کئی شہروں اور دیہات میں خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا۔
ٹھری میرواہ، اکری کے دیہی علاقوں جعفر خان جلالانی، گاؤں داڑھون میں ایک ہفتہ کے دوران خسرہ کاشکار ہونے والے تین بچے بروقت علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق بچوں میں ایک سالہ شمائلہ، ماجدہ خاص خیلی اور فضل عباس شامل ہیں جبکہ محمد کاشان، محمد کاشف، محمد ہالار، رونق، علی رضا، رمشا، صائمہ، تانیہ، علی اور رانیہ سمیت سینکڑوں بچے مرض میں مبتلا ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل اور مقامی افراد نے محکمہ صحت سے مرض پر قابو پانے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیاہے۔