10ماہ :ایس بی سی اے کی 1400سے زائد انہدامی کارروائیاں

10ماہ :ایس بی سی اے کی 1400سے زائد انہدامی کارروائیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جاری مہم میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران ریکارڈ تقریباً 1400سے زائد انہدامی و دیگر کارروائی کی گئیں۔

 ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں 166، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 730، ایسٹ میں 249، کورنگی میں 76، ویسٹ میں 33، ملیر میں 11، کیماڑی میں 7، انڈسٹریل زون میں 12 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جبکہ حیدرآباد ریجن میں 146 کارروائیاں کی گئیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں