تین روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی نمائش کا کامیابی سے اختتام
کراچی (بزنس رپورٹر)پانی اور توانائی کی تین روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بھی خصوصی اسٹال لگایا۔
نمائش کے آخری روز بھی انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں اسٹالز کا دورہ کیا۔ شرکا نے پانی اور توانائی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی، مشینری اور آلات میں دلچسپی ظاہر کی، یہ نمائش پرائم ایونٹ مینجمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش کے تینوں دن انڈسٹری کا رجحان حوصلہ افزا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں چین، ترکیہ، مراکو، آسٹریلیا، مصر، امریکہ کی کمپنیوں کی شرکت کی ۔