یونیورسٹی روڈ پرلائن کا مرمتی کام جاری،ترجمان واٹر کارپوریشن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن میں دو بڑے برسٹ ہیں۔
لائن میں پہلے ایک برسٹ تھا جس کا مرمتی کام منگل سے شروع کیا گیا مگر لائن کا مکمل معائنہ کرنے پرجمعرات کو صبح دوسرا بڑا برسٹ بھی ظاہر ہوا جس کے بعد دونوں برسٹوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ لائن دو جگہ سے متاثر ہونے اور لائن کا مستقل مرمتی کام کرنے کے باعث مقررہ وقت میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے ۔ ترجمان نے بتایا مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا ۔