نبی بخش سے زخمی حالت میں گرفتارتنیوں ملزمان عادی مجرم

نبی بخش سے زخمی حالت میں گرفتارتنیوں ملزمان عادی مجرم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے نبی بخش میں بدھ اور جمعرات کی رات مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار تینوں ملزمان عادی مجرم نکلے ۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان رانجھاٹی گروپ کے کارندے ہیں ملزمان بنک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے اور قتل/اقدام قتل جیسے متعدد مقدمات میں مطلوب و ملوث ہیں۔ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 موٹر سائیکلز برآمد ہوئی تھیں۔ملزمان کی شناخت عبد الرحمان گھلو،وحید علی اور خالد حسین کے ناموں سے ہوئی تھی۔ ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے اور اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں