ڈیری فارمرز کو ادویات فراہم نہ کرنے پر تین رکنی کمیٹی قائم

 ڈیری فارمرز کو ادویات فراہم نہ کرنے پر تین رکنی کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )محکمہ اینیمل اینڈ ہسبنڈری کراچی میں کروڑوں روپے کی ادویات میں کرپشن کے انکشاف اور ڈیری فارمرز کو ادویات فراہم نہ کرنے پر ڈی جی لائیو اسٹاک نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔تین رکنی کمیٹی قائم کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینیمل ہسبینڈری بھینس کالونی میں ادویات میں کرڑوں روپے کی کرپشن اور ڈیری فارمرز کو ادویات نہ دینے کی شکایت پر ڈی جی لائیو اسٹاک نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔معلومات کے مطابق ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے رہنما غلام شبیر ڈار کی درخواست پر انچارج بھینس کالونی ویٹرنری ہاسپٹل ڈاکٹر امجد علی شاہ کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تین رکنی کمیٹی میں کمیٹی چیئرمین ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم،ممبر ڈپٹی ڈائریکٹر صفدر علی فیضانی او ڈاکٹر حامد علی شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں