سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات آج ،انتظامات مکمل

سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات آج ،انتظامات مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2024-25 کی پولنگ آج ہوگی۔

الیکشن کمشنر ذوالفقار جلبانی کے مطابق پولنگ کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پولنگ کا آغاز صبح نو بجے سے ہوگا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صوبے بھر سے 8ہزار 105 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، الیکشن کمشنر ذوالفقار جلبانی کے مطابق پولنگ کا عمل بائیومیٹرک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا، جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ووٹر اسکرین کے ذریعے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کرکے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ، اسکرین پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ووٹر پرنٹر سے اپنا بیلٹ پیپر حاصل کرکے الیکشن معاون سے مہر لگوا کر بیلٹ باکس میں ڈالیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق صدارتی نشست پر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو، محمد حسیب جمالی اور عرفان حسن مدمقابل ہیں، اعزازی سیکریٹری کی نشست پر علی اصغر ناریجو، حاکم علی شر، خلیل احمد صدیقی، مسعودہ سراج، مرزا سرفراز احمد، رحمان ڈنو مہیسر اور رضیہ دانش میدان میں ہیں۔ نائب صدر کی نشست پر چھ امیدوار، اعزازی خزانچی کی نشست پر تین جبکہ اعزازی جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر پانچ امیدوار مدمقابل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں