دھماکہ خیز مواد کیس ،عزیربلوچ کا بھائی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو چاکیواڑہ تھانے میں غیر قانونی اسلحے اور بارودی مواد کے مقدمے میں منتظم عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر ایک گودام سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے ، ملزم سے مزید تفتیش کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے عدالت جو بتایا کہ زبیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، زبیر بلوچ کو ضمانت ملنے پر جیل سے رہائی کے بعد گھر سے گرفتار کیا گیا ہے ، عدالت نے ملزم زبیر بلوچ کو 9 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔