عالمی اردو کانفرنس میں اردو نظم میں کراچی کا حصہ کے عنوان پر گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز پہلا سیشن ’’اردو نظم میں کراچی کا حصہ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا۔۔
جس کی نظامت سلمان ثروت نے کی جبکہ مقررین میں رخسانہ صبا، ڈاکٹر تنویر انجم، حارث خلیق، فاضل جمیلی اور فہیم شناس کاظمی نے قیام پاکستان کے بعد اردو نظم میں کراچی کے شعرائکی طرف سے نمایاں کام اور نئے تجربات کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا، خاص طور پر پچاس، 60 اور 70 کی دہائی میں اردو نظم کی ترقی پر بات کی گئی۔ رخسانہ صبا نے کہا کہ اس دور کی نظموں میں ہجرت اور اپنی جڑوں سے دور ہونے کا المیہ نمایاں نظر آتا ہے ، انہوں نے جوش ملیح آبادی، مصطفی زیدی، جمیل الدین عالی، حمایت علی شاعر، محسن بھوپالی اور عزیز حامد مدنی کی نظموں کا حوالہ دیا۔