سہراب گوٹھ پر غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈ کا نوٹس

سہراب گوٹھ پر غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈ کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جمعہ کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے ہمراہ کورنگی شرقی اور وسطی اضلاع کا دورہ کرکے۔۔

 وہاں ٹریفک مسائل اور ٹریفک دباؤ کا جائزہ لیا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے اہم فیصلے کئے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز اور ڈپٹی کمشنرز نے ٹریفک نظام کی بہتری کے اقدامات سے کمشنر کو آگاہ کیا۔کمشنر نے ضلع وسطی میں لیاقت آبادنمبردس پر نظم و ضبط کے بغیر کھڑ ی مزدا گاڑیوں اور رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کا نوٹس لیا ،انہوں نے الکرم اسکوائر پر انٹر سٹی بسوں کے کھلے ہوئے بکنگ دفاتر کا بھی نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد سمیت شہر کے تمام مقامات پر رکشوں کی پارکنگ کو نظم و ضبط کے مطابق بنایا جائے گااوران کے لئے اسٹاپس مقرر کئے جائیں گے ۔کمشنر نے سہراب گوٹھ کے کارنر پر چلنے والے غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈ کا نوٹس لیا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ متعدد بار تنبیہ کے باوجو چند بس مالکان پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،۔فیصلہ کیا گیا کہ جو بس یہاں کھڑ ی کرے گا اس کی بس کو بحق سرکار قبضہ میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ان بسوں کو قبضہ میں لے لیں جو یہاں مسافروں کے لئے کھڑی کریں اور اس جگہ کو بس اسٹینڈ کے لئے استعمال کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں