شادی میں فائرنگ سے ہلاکت کا مقدمہ دولہے اور والد کیخلاف درج

شادی میں فائرنگ سے ہلاکت کا مقدمہ دولہے اور والد کیخلاف درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں بارات میں فائرنگ سے ہلاکت پر دولہے اور اس کے والد سمیت 3 افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں مدعی شاہد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز گلی میں بارات آئی تھی، بارات میں شامل عزت خان نے دولہے اور اس کے والد کی ایما پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے میرا بھتیجا عبدالمالک سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔مدعی شاہد خان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گولی لگنے سے ابرار بھی زخمی ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا عمل جاری ہے ، دولہے اور اس کے والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں