جعلی چیک کے مجرم کو 2سال قید

جعلی چیک کے مجرم کو 2سال قید

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ کی عدالت نے جعلی چیک دینے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 2 سال قید کی سزا سنا دی ۔

لاڑکانہ کے سیکنڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ اویس شاہ کی عدالت میں 13 لاکھ 50 ہزار اور 12 لاکھ روپے کے جعلی چیکس دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم علی ڈنو چھجڑو کو 2 سال قید کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں