جامعہ کراچی ،پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے تاریخ کااعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے داخلہ فارم9 دسمبرتا16 دسمبر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
خواہشمند امیدوار داخلہ ٹیسٹ فارم اور فی واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔طلبہ اپنے فارم 7500 روپے پروسیسنگ فیس جمع کرانے کے بعد فی واؤچراوردستاویزات کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں۔