تبارک رحمان کا حسن ابدال سے کراچی تک کا سفر طے ،میئر کا استقبالیہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ کی اعلیٰ مشاورتی فورم کے رکن تبرک رحمان نے نیا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔۔۔
تبارک رحمان نے 3 نومبر کو حسن ابدال سے اپنے سفر کا آغاز کیا، ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے کراچی کے ساحل پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ننھے بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچانے کا مشن ،سات ہزار طالب علموں کے لیے ایک ملین ڈالر جمع کرنے کا عزم تبارک رحمان کا حسن ابدال سے کراچی تک کا سفر طے کرلیا تبارک رحمان نے 3 نومبر کو اپنے سفر کا حسن ابدال سے آغاز کیا، ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے تبارک رحمان کا سفر کراچی کے ساحل پر اختتام پذیر ہوا، ساحل پر پہنچے پر انکا میئر کراچی سمیت شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سجائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تبارک رحمان کی کاوشوں کو سراہا اس کے علاوہ ڈی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر رانا شہزاد نے کہا کہ پاکستان بہترین ملک ہے ، کچھ لوگوں نے پاکستان کا امن برباد کیا ہوا ہے ہمیں مل کر پاکستان کی بہترین تصویر دنیا کو دکھانی ہے ۔