ختم نبوت پر بغیرایمان کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا،علما اہلسنّت

ختم نبوت پر بغیرایمان کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا،علما اہلسنّت

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتؐ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔تحفظ ختم نبوتؐ ورکرز کنونشن میں مرکزی صدر سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ طاہراقبال چشتی،پیر اولیا بادشاہ فاروق علامہ محبوب علی سے علمائے مشائخ اہلسنت عوام اہلسنت ورکرز پاکستان سنی تحریک نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تحفظ ختم نبوت کنونشن سے علما مشائخ اور دیگر معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ختم نبوتؐ پر ایمان نہیں ہوگا اسوقت تک کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں ہے ۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوتؐ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اسلام مخالف قوتیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمارے جذبات اور احساسات کو مجروح کر رہی ہیں۔ناموس رسالتؐ ایکٹ کے خلاف بولنے والے اسلام مخالف بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے ، امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ قانون  کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔ ختم نبوتؐ کا تحفظ در اصل آقا دو جہاں کی ذات اقدس کا تحفظ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں