جمشید کوارٹرز پولیس کا جوئے ،سٹے کے اڈے پر چھاپہ،4ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹرز پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جوئے اور سٹے کے اڈے سے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان ضلع شرقی پولیس کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع فتح محمد حلوائی کے قریب ایس ایچ او جمشید کوارٹر انسپکٹر امتیاز حسین نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے اور سٹے کے اڈے پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران شاہد عرف پونٹنگ،فاروق،ایاز عرف گلو اور عبدالقادر کو گرفتار کرلیاگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان جوئے اور سٹے کا ایک منظم نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے ۔ پولیس نے پرچیاں، ٹوکن، تاش، چرس اور سٹے کیلئے استعمال ہونے والے تین عدد موبائل فون برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔ گرفتار ملزم شاہد، فاروق اور عبدالقادر کے خلاف پہلے بھی4مقدمات درج ہیں۔