بچے کو روندنے والا اسکول وین ڈرائیور گرفتار

بچے کو روندنے والا اسکول  وین ڈرائیور گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا پولیس نے معصوم بچے کو اپنی گاڑی تلے روندنے والے ڈرائیور کوگرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی۔

اسکیم 33کی سوسائٹی ڈائمنڈ سٹی میں رہائش پذیر 7سالہ حزیفہ ولد نسیم احمدکو گزشتہ دنوں اسکے وین ڈرائیور عامر نے کچل دیاتھاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیاتھا۔بچہ میٹرو پولیٹن اسکول کی کلاس نرسری کاطالب علم ہے ۔بچے کے بڑے بھائی عمر نے پبلک ایڈکمیٹی جماعت اسلامی سے رابطہ کیاتھاجس پر پبلک ایڈکمیٹی کے وائس چیئرمین احمد صدیقی نے پولیس سے رابطہ کیااور کئی روز کی کوشش کے بعد وین ڈرائیور عامر کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں