مسائل کے حل کیلئے نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ناگزیر، شاداب رضا

مسائل کے حل کیلئے نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ناگزیر، شاداب رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔۔۔

 حضرت محمد مصطفیؐ کی اسوہ حسنہ پر گامزن ہو کر دنیا و آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے ، سیکولر لادینی قوتیں ملک میں مغربی کلچر و ثقافت کو فروغ دیکر معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حضور ؐ نے نظام عدل قائم کیا ریاست مدینہ میں عدل انصاف کا بول بالا تھا امیر و غریب کو انصاف ملتا تھا لیکن پاکستان میں نظام عدل نہ ہونے کے باعث لاقانونیت کا راج ہے ، انتہا پسندی، اقربا پروری لوٹ کھسوٹ کے نظام نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، یہود و نصاریٰ ہمیں معاشرتی تباہی اور اخلاقی بربادی کے دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں، ملک میں تمام مسائل کے حل کیلئے نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے ، جب تک ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ نہیں ہوگا عدل و انصاف کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی جانب لے جانا ہے تو خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، حکمران جھوٹے وعدوں دعوؤں سے گریز کرتے ہوئے اپنی نیتیں درست کرلیں ، معاشی استحکام کیلئے حکومت سودی نظام کے خاتمے کیلئے شرعی عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد یقینی بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں