تیل چوری کیلئے کھدائی ،بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا

تیل چوری کیلئے کھدائی  ،بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پورٹ قاسم سے اندرون ملک جانے والی تیل کمپنی کی مین لائن سے تیل چوری کا سلسلہ نہ رک سکا۔

ایک ہی دن میں بن قاسم اور میمن گوٹھ سے لائن میں لگے ہوئے دو کلپ پکڑلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر میں تیل کمپنی کی سرکاری لائنوں سے تیل چوری کرنے کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے ۔ بن قاسم کے ۔علاقے میں منظم گروہ کی کوئلہ لوڈنگ اسٹیشن کے قریب تیل چوری کی کوشش پکڑی گئی اور ریلوے لائن کے قریب لمبی سرنگ کھودی گئی تھی ۔جس کو ریلوے پولیس نے پکڑلیا اور ریلوے ملازم نعیم نے اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اسٹیشن لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروالیا، مقدمے میں بتایا گیا کہ بروقت اطلاع ملنے پرکوئلہ لوڈنگ اسٹیشن بن قاسم پورٹ قاسم اسٹیشن کے قریب بڑا ٹرین حادثہ ہونے سے بچالیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے اسٹیشن بن قاسم اسٹیشن کے درمیان کوئلہ لوڈنگ اسٹیشن پر ٹریک کے قریب کھدائی کی تھی اور تیل چوروں نے ریلوے ٹریک کے قریب گودام کی دیوار کے 20 فٹ اندر سے ریلوے زمین کے نیچے 10 فٹ گہری ڈھائی فٹ چوڑی اور 61 فٹ لمبی سرنگ ریلوے ٹریک کے سلیپروں کے شولڈر تک گئی ہوئی ہے ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق اگر سرنگ مکمل ہو جاتی تو ریلوے ٹریک بیٹھنے کا خدشہ تھا جس سے ریلوے کی مال ٹرینوں اور اسٹاف کو بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے اسٹیشن بن قاسم پورٹ قاسم اسٹیشن درمیان کوئلہ لوڈنگ اسٹیشن پر ٹریک کے قریب کھدائی کی۔تیل چوروں نے ریلوے ٹریک کے قریب گودام کی دیوار کے 20 فٹ اندر سے ریلوے زمین کے نیچے 10 فٹ گہری، ڈھائی فٹ چوڑی اور 61 فٹ لمبی سرنگ کھودی تھی جو ریلوے ٹریک کے سلیپروں کے شولڈر تک گئی ہوئی تھی۔دوسری طرف میمن گوٹھ میں بھی پولیس نے ڈیڑھ فٹ لائن سے دور سرنگ پکڑلی ھے ۔جہاں سے کروڈ أئل چوری کرنے کی تیاری کی جارھی تھی۔میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقڈمہ درج کرلیا ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ کچھ روز قبل تیل چوروں کا نیٹ ورک پکڑاگیا تھا اور کئی ملزمان گرفتار بھی ھیں۔ جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں