زخمی لڑکی دوران علاج چل بسی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی ٹاؤن میں ہفتہ کی شب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ماتھے پر لگنے سے زخمی ہونے والی 17 سالہ عائشہ نور دختر شیخ دلاور حسین پیر کو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
اقبال مارکیٹ پولیس کے مطابق عائشہ نور موٹرسائیکل پر اپنے بھائی اوروالدہ کے ہمراہ گزرتے ہوئے اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔