حیدر آباد:مقامی شخص کیساتھ مقیم غیر ملکی خاتون زیرحراست
حیدر آباد (این این آئی)گزشتہ چند روز سے مقامی شخص کے ساتھ مقیم غیر ملکی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔تھانہ بھٹائی نگر پولیس کے مطابق قاسم آباد کے علاقے سے غیرملکی خاتون کو حراست میں لیا گیا۔
غیرملکی خاتون گزشتہ چند روز سے مقامی شخص کے ساتھ مقیم تھی، جس نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ زیرتعلیم رہنے والے دوست سے ملنی آئی تھی۔پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون نے سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے ۔ سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر غیرملکی خاتون کو واپس اس کے ملک روانہ کیا جائے گا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرحکومت نے غیرملکیوں کے لئے سخت سکیورٹی پروٹوکولز طے کیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو اس کے ملک واپس بھیجنے کیلئے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے ۔