ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونے والا آن لائن رائیڈریوٹیوبر بھی نکلا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا فہد حسین آن لائن رائیڈر کے ساتھ یوٹیوبربھی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق فہد حسین رائیڈر کے ساتھ یوٹیوبر بھی تھا اور کچھ عرصہ پہلے برطانیہ سے پاکستان واپس آیا تھا۔ اس موقع پراہل خانہ نے بتایا کہ مقتول 7سال لندن میں رہا اور یوٹیوب سے پیسے کماتا تھا، آمدنی بند ہوگئی تھی، آمدنی بند ہونے پرآن لائن رائیڈ لینا شروع کی تھیں۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول کی کچھ عرصے بعد شادی ہونی تھی، اپیل ہے فہد حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔