کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ سیزن 4 کا آغاز ،گورنر نے افتتاح کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ سیزن 4 کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب معین خان اکیڈمی میں منعقد کی گئی،ٹیپ بال پریمیئر لیگ 29 دسمبرتک جاری رہے گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشیداور مایہ ناز بلے باز جاوید میاں داد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی اب دوبارہ روشنیوں کا شہر بن رہا ہے ،پاکستان کی عزت بقا کے لیے کام کرتے رہیں، کراچی نائٹس کے نام سے میری ٹیم اس سیزن میں کھیل رہی ہے ، اس ٹیپ بال لیگ سے پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہارون رشید نے کہا کہ آج سے کے ٹی پی ایل کے سیزن فور کا آغاز ہورہا ہے ، یہ ٹیپ بال کرکٹ گلیوں میں ہوا کرتی تھی۔جاوید میاں داد نے کہا کہ گورنر سندھ بھی کرکٹ کے شوقین ہیں،یہ باقی کاموں کی طرح کرکٹ میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں،ٹیپ بال کرکٹ اب مقبول ہو رہی ہے اور یہ ہر کوئی کھیل سکتا ہے۔