سانحہ 16دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،سنی تحریک

سانحہ 16دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،سنی تحریک

کراچی (این این آئی)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے سانحہ اے پی ایس پر مرکز اہلسنت سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ۔۔۔

پاکستان سنی تحریک شہدائے اے پی ایس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔سانحہ اے پی ایس کو گزرے آج 10برس ہو چکے ہیں،شہدا کے اہلخانہ کے لیے 16دسمبر کا دن بھلانا ناممکن ہے ۔سانحہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردوں نے 16 دسمبر2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو سے زائد معصوم بچوں اور اساتذہ کو بڑی بے دردی سے شہید کر دیا تھا،اس سانحہ میں معصوم پھول اور اساتذہ بھی شہید ہوئے تھے ۔شہدا کے والدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں،جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کوفراموش نہیں کرسکے ، دہشتگردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہا لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے ۔بلال سلیم قادری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کے سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔ دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سانحہ اے پی ایس کو بھلانا ناممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں