کورنگی میں دو بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کورنگی میں دو بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ کی رہائشی دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 24 سالہ صائمہ دختر عبداللہ کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او ابراہیم حیدری انسپکٹر فیصل حسین نے بتایا کہ متوفیہ کے شوہر کے علاقے میں کریانہ کی دکان تھی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ شوہر نے دوران تحقیقات اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ اس پر شک کرتی تھی کہ وہ غیر خواتین سے بات چیت کرتا ہے جس پر دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا بھی ہوتا تھا، اتوار کی شام کو وہ کسی کام سے گھر آیا تھا اور جیسے ہی گھر گیا تو تقریباً 8 بجے شب اس کا بیٹا روتا ہوا دکان پر آیا اور بتایا کہ اس کی والدہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں