سانحہ اے پی ایس،سنی تحریک کادعائیہ تقاریب کااعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ودعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔۔۔
شہید بچوں کی قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش ہونے نہیں دینگے ،پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان اللہ عزوجل کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ، دہشت گرد جتنی بھی بزدلانہ کارروائیاں کر لیں مگر ہم اپنے اتحاد و اتفاق سے انکی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ،پاکستان سنی تحریک آج سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرے گی۔بیان میں انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کو پشاور میں اسکول کے نہتے بچوں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 140 سے زائد شہادتیں ہوئی تھیں،دہشتگرد ہمارے بچوں کو کسی طور بھی تعلیم سے دور نہیں کرسکتے ،ہمارے بچوں کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،حکومت اسکولوں اور کالجز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے پوری دنیا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے ،ملک کے عوام دہشتگردوں سے نہیں ڈرتے ہمارے حوصلے بلند ہیں ملک کی سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے۔