اسما نامی خاتون کی ہلاکت کا کیس معمہ بن گیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں اسما نامی خاتون کی ہلاکت کا کیس معمہ بن گیا، اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ شوہر نے اسما کو تشدد کر کے قتل کیا ہے ۔۔
جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔دوسری طرف سائٹ سپر ہائی وے پولیس تمام واقعے سے لاعلم ہے ، اسما کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کر دی ہے ، پولیس نے کہا ہے کہ 174 کی کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر دینے یا تشدد کیے جانے کے شواہد نہیں ملے ہیں، چونکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے الزامات ثابت نہیں ہوتے اس لیے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔