رہائشی پروجیکٹس میں کیوآرکوڈنہ لگانے پربلڈرز کو انتباہ

رہائشی پروجیکٹس میں کیوآرکوڈنہ لگانے پربلڈرز کو انتباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی جانب سے سول لائن ، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن سمیت ضلع جنوبی میں زیرتعمیر پبلک سیل پروجیکٹس کی سائٹس کے اچانک دورے کیے ۔

حکومت سندھ کی خصوصی ہدایات پر ایس بی سی اے نے کیوآر کوڈ متعارف کروایا تھا جس کامقصدجاری تعمیراتی منصوبوں میں پلان کے تحت تعمیراتی منظوری اور خرید وفروخت کی اجازت سے متعلق عوام کوقبل از بکنگ مکمل تفصیلات سے آگاہی فراہم کرناہے جسے ایک بورڈ کی شکل میں پروجیکٹس سائٹس پرنصب کرنے پر بلڈرز وڈیولپرز کو پابند کیا گیاہے تاکہ پروجیکٹ میں منظورکردہ پلان کے مطابق تعمیرات کے برخلاف اور الاٹیز و بلڈرز کے مابین بکنگ ولین دین سے متعلق قانونی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا ازالہ اور خاتمہ یقینی بنایا جائے اور زیر تعمیر سائٹ سے تعمیراتی مواد کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم چند پراجیکٹس کے آگے تعمیراتی مٹیریل ڈمپ کیا گیا جس کو ہٹانے کے لیے آج متعلقہ بلڈرز اور متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں بصورت دیگر ایسے پراجیکٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس معاملے میں انہوں نے خود جاری پروجیکٹس کے اچانک دورے کیے اور مختلف پروجیکٹس بلڈرز کو کیوآر کوڈ سے متعلق متنبہ بھی کیا۔اس حوالے سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں متعلقہ ڈائریکٹرز کو خلاف ورزی کے مرتکب پروجیکٹس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں