پولیو قطرے پلانے سے انکار پردوافراد گرفتار

پولیو قطرے پلانے سے انکار پردوافراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں نامزد مکان مالک سعد اشرف اور ملازم شان کو گرفتار کرلیا گیا، ناظم آباد نمبر 3 مجاہد کالونی میں انسداد پولیو مہم کے دوران خاندان کے سربراہ نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے مغلظات بکیں اورپولیس اہلکار سے دست درازی بھی کی، تو اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پولیس نے گھر کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں