لٹیروں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

 لٹیروں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فائیو جی 24 مارکیٹ غوث اعظم مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان مسجد کے امام سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

واردات بدھ کی دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے امام گھر کے باہر گلی میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال کر رہے ہیں، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان پہنچ جاتے ہیں اور اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔فوٹیج میں واردات میں ملوث ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں