گیس ،بجلی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،کاشف شیخ

 گیس ،بجلی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ایک بارپھر 25فیصداضافے کے فیصلے کوعوام پر گیس بم گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے۔۔

 اس عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے ۔پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا، حکمران مہنگائی میں کمی کا جھوٹا راگ بند کریں،موجودہ نام نہاد جعلی حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں قابل مذمت ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور سفید پوش طبقہ خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہے ۔ نام نہاد جعلی پی ڈی ایم ٹو حکومت کی جانب سے گزشتہ 22ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 450فیصد تک اضافہ کیا جا چکا ہے اور اس اضافے کے دائرے میں پروٹیکٹڈ صارفین بھی شامل ہیں، عوام اشیائے خورونوش،بجلی اورگیس کے بھاری بلوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پہلے ہی سخت پریشان ہیں حالیہ اضافے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ حکومت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ فوری طور پر واپس لے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں