سفاری پارک میں ہتھنی کی موت بیکٹیریل انفیکشن سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ
کراچی(آئی این پی)کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، سونیا سے لیے گئے اجزا میں مختلف بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ قراردیا گیا ، ہتھنی کو پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن ہوا جو اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔فورپاز کے مطابق پھوڑے کا علاج مدھو بالا کی منتقلی کے دوران حال ہی میں شروع کیا گیا تھا، سونیا کی موت غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔عالمی تنظیم نے بتایا کہ سونیا کی موت کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں ملکہ اور مدھوبالا باقی رہ گئی ہیں، ان دونوں کے لیے فوری اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔فور پاز کی ٹیم نے کے ایم سی حکام کو ہدایت دی کہ ہاتھیوں کی صحت کے لیے فٹ کیئر اور مناسب غذا نہایت ضروری ہے ۔