حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 4افراد جاں بحق

حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 4افراد جاں بحق

محراب پور،شہداد پور(نمائندگان دنیا) محراب پور میں درس تھانہ کی حدود گاؤں میر محمد بگٹی میں دشمنی پر حافظ معشوق علی کو نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

 مقتول کے چچا خادم حسین کھوسو کے مطابق بھتیجے کو مسرور علی، شعبان علی، محمد علی اور میر محمد کھوسو نے قتل کیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔علاوہ ازیں اکری تھانے کی حدود گاؤں گوندائی پاتو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھر میں سوئے ہوئے اڈھیر عمر شخص معشوق لاشاری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، مقتول نے 16 اکتوبر کو پسند کی شادی کی تھی اورملنے والی دھمکیوں پر پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ادھر مٹھیانی ڈپیارجہ رابطہ سڑک پر پولیس لائن کے قریب کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان کاشف ڈھر جاں ہوگیا جبکہ مسمات وزیراں ڈھر زخمی ہوگئی ۔ مزید برآں خان واہن تھانہ کی حدود ملاح محلے میں گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں کمرے کی چھت اڑ گئی، واقعے میں 39 سالہ عبد الوہاب خشک شدید زخمی ہوگیا جب کہ مہران ہائی وے پر کرونڈی کے مدنی موڑ پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔اسی طرح دریا خان مری تھانہ کی حدود گاؤں چٹو وگن میں نہر سے نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔ شہداد پور کے قریب دیہات ملاحرمت العباس کاٹن فیکٹری کے سامنے تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواربہن بھائی 20سالہ وسیم پنجارو اور 30سالہ کونج کو کچل دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں