ایم ڈی سیڈا کا دورہ ، ترقیاتی کاموں پرآبادگاروں کے تحفظات
پنگریو (نمائندہ دنیا)ایم ڈی سیڈا نے ڈائریکٹر ایریا واٹر بورڈ اور آبپاشی افسران کے ہمراہ اکرم واہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے تینوں سب ڈویژنز کا دورہ کیا اور قاضیہ، شادی، کڈھن کی نہروں کے جاری سی سی لائن کے کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ٹیل آبادگار ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالغفورچانڈیو،گل محمدگرگیز، رئیس جمعہ خان بروہی،عطاء اللہ بروہی ،طارق جٹ،علی محمد اوردیگر آبادگاروں نے ایم ڈی سیڈا پریتم داس، ڈائریکٹر ایریا واٹر بورڈ بدین شاہنواز بھٹو ایکس ای این اکرم واہ سانول کریم چنا، ایس ڈی اوز ذیشان شیخ اور شاکر حبیب میمن کے ساتھ میٹنگ کی جس میں آبادگاروں نے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں افسران سے اپنے تحفظات کا اظہار کیااور اس بات کی نشاندہی کی کہ اس سے قبل جن نہروں کی لائننگ کی گئی ہے ان میں غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیاگیاہے جس کی وجہ سے نہروں کااسٹرکچرپانی کابہاؤشروع ہوتے ہی بہناشروع ہوگیاتھاجس سے یہ منصوبے مطلوبہ افادیت نہیں دے رہے اس لیے اب جن نہروں کی لائننگ ہورہی ہے اس میں معیاری میٹریل استعمال کیاجائے ، تاکہ لائننگ کامقصدپوراہوسکے ۔ ایم ڈی سیڈانے افسران کوہدایات جاری کیں کہ بہادرواہ اوردیگرنہروں کی لائننگ کے کام میں غیرمعیاری میٹریل کے استعمال کوروکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔