حیسکوکی مہم،295بجلی چور گرفتار،ملازم نوکری سے برطرف

 حیسکوکی مہم،295بجلی چور گرفتار،ملازم نوکری سے برطرف

حیدر آباد(پ ر )حیسکو ریجن میں سب ڈویژن کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر صبح11 سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

حیسکو چیف محمد روشن اوٹھو کی ہدایات ہیں کہ انرجی/پاور سیکٹر کے سرکیولر ڈیبٹ کو کم کرنے کے لئے اینٹی تھیفٹ ریکوری مہم مزید تیز کی جائے ، تاکہ عوام کو بہتر بجلی کی سہولت فراہم کی جاسکے ۔ حیسکو ترجمان کے مطابق 91998ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، جس پر 75318مقدمات درج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرائے گئے ، جس میں 8016ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں اور 295 بجلی چور گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔ترجمان کا کہناہے کہ حیسکو کے 3ملازمین بھی بجلی چوری میں سہولیت کاری پر گرفتار ہوئے ہیں، جبکہ 49ملازمین کو بجلی چوری اور سہولت کاری کے الزام میں معطل کردیاگیا ہے جب کہ ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق 15ارب89 کروڑ85لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں