زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا انکشاف

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا انکشاف

کراچی (رپورٹ:آغا طارق )تاجروں کی زمینوں پر قبضے کیلئے کام کرنے والے سسٹم کیخلاف آرمی چیف سے شکایات کے بعدمحکمہ ریونیوکراچی میں سسٹم کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔

معلومات کے مطابق شکایت کے بعد ضلع ملیر ،کیماڑی اور ویسٹ میں خفیہ ایجنسیوں نے زمینوں پر قبضہ سسٹم کے نمائندوں ،محکمہ ریونیو افسران ،پولیس افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ۔ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی زمینوں پر باؤنڈری والوں کی تعمیرات بھی رک گئی ۔ملیر ،کیماڑی اور ضلع ویسٹ میں قبضوں اور محکمہ ریونیو کی انٹریز کی تحقیقات بھی جلد شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔ایک ہفتہ قبل گلشن حدید کے قریب میں نیشنل ہائی وے پر دیھ جوریجی ناکلاس 344 کی اربوں روپے کی سرکاری زمین پر پولیس اور محکمہ ریونیو کی نگرانی میں باؤنڈری وال تعمیر کی جارہی تھی جس کے بعد اس زمین پر تعمیرات روک دی گئی ،لینڈ مافیا کے دوسرے گروپ نے جھگی بنادی ، دوسرے دن جھگی کوآگ لگاکر وہاں بیٹھے ہوئے لینڈ مافیا کو بھگادیا گیا۔گزشتہ 10 سال سے سسٹم کے نام پر زمینوں پر کیے گئے قبضوں اور محکمہ ریونیو کے دفاتروں میں زمینوں کی داخلہ اور رجسٹرار دفا تروں میں کی گئی سیل ڈیڈ، سب لیز ،جنرل پاورآف اٹارنی اور جعلی داخلہ کی تحقیقات تیز ہو گئی ہے ۔معلومات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد سسٹم کیلئے کام کرنے والے دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا،سسٹم کے کچھ اہم کارندے کئی دنوں سے لاپتہ بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں